بزرگوں نے یہ بات ہمیں سمجھائی ہے
یہاں اپنا کچھ بھی نہیں ہرچیز پرائی ہے
اپنےآپ سےباتیں کرکےدل بہلا لیتاہوں
ورنہ زندگی میں تنہائی ہی تنہائی ہے
تیرے ملن کی دعائیں کرتا رہتا ہوں
ابھی تک مایوسی ہی مقدر میں آئی ہے
آج بادصبا سے جا کر پوچھوں گا
وہ میرےلیے تیراکیا سندیس لائی ہے