آؤ اب چلتے ہیں اس راہ
جیسے ہو کوئی ہمراہ
پھر تم نہ کہیں کھو جانا
بس دل میں یوں بس جانا
جیسے کوئی ہمنوا
نہ ہو دنیا کی کوئی پروا
نہ اب خوف اب ہوگا کیا
بس تیراخیال تیرا ہی جمال
نہ کوئی نغمہ نہ کوئی گیت
نہ کوئی ساتھی نہ کوئی میت
اک تم اور تمہارا خیال
سمجھو جیتے ہم یہ بازی
ہو کوئی دور یا کوئی پاس
بس اک تیرا ساتھ
اب یہ ہی اک خواب
نہ کوئی اب پروا
کوئی ہے پاس
بس اک تیرا ساتھ
بس اک تیرا ساتھ