بس خاص بہت ہی خاص ہو تم
Poet: Kainat Qadir By: Kainat Qadir, Pakpattanمیری خوشیوں کا سامان ہو تم
میری چاہت کا ارمان ہو تم
میری دھڑکنوں کا ساز ہو تم
میری باتوں کا آغاز ہو تم
میرے خوابوں میں تم بستے ہو
میری سوچوں کا تم محور ہو
میرے دن بھر خیالوں میں
اک تم ہی تو رہتے ہو
میرے دل سے پل پل جو نکلتی ہے
میری ہر وہ دعا ہو تم
میرے جینے کی آس ہو تم
میری چاہت میرا پیار ہو تم
میں کیسے بتاؤں کہ کیا ہو تم
بس خاص بہت ہی خاص ہو تم
More Love / Romantic Poetry






