بن تیرے

Poet: فہیم شاعر By: Faheem Shayer, Hub

بن تیرے زندگی درد کا طوفان لگتا ہے
دفن ہوگئے لوگ جہاں وہ قبرستان لگتا ہے

تیری دوری نے مجھ کو اتنا ادورہ کردیا
خوشی کا محل بھی مجھے غم کا گلستان لگتا ہے

دل میں کتنی اُمید تھی تجھے اپنا بنانے کی
پر ہماری کہانی تو بس دل کا ارمان لگتا ہے

جس شہر میں کبھی تیرا بسر ہوا کرتا تھا فہیم
آج وہ حب چوکی بھی مجھے اک ریگستان لگتا ہے

Rate it:
Views: 604
25 Apr, 2018