بن تیرے خوشی کے لمحے کتنے مشکل ہو جاتے ہیں

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Syed Waqas Shah, RAWALPINDI

بن تیرے خوشی کے لمحے کتنے مشکل ہو جاتے ہیں
اپنے آپ سے کر کر باتیں ہم تو پاگل ہو جاتے ہیں

آخر ہم بھی بھول گئے رستہ اپنے آشیانے کا
اب کبھی کسی کے دل کی دھرکن کبھی آنکھ کا کاجل ہو جاتے ہیں

ہجر کا لمحہ لمحہ کاٹتے مدتیں کتی گزر جاتی ہیں
وصال کے تو سارے لمحے دھوپ کا بادل ہو جاتے ہیں

Rate it:
Views: 738
24 Mar, 2009