بنا کہ یوں یار پھر چھوڑا نہیں کرتے

Poet: Haroon Ur Rasheed uDas By: Haroon Ur Rasheed uDas, Muzaffarabadak

بنا کہ یار یوں پھر چھوڑا نہیں کرتے
کر کہ وعدے قسمیں باتیں پھر توڑا نہیں کرتے

دے کہ دِل پھر دل ِ اُمید رکھنا کسی سے
سنو یہ محبت ہے اس میں یوں سودا نہیں کرتے

اگر ٬ مگر ٬ ایسا ٬ ویسا٬ لیکن ٬ پھر کچھ نہیں
بس کہے یار تو بِسم اللّٰہ پھر اُسے ٹوکا نہیں کرتے

چپ سادھ کہ چل نکلو بس نقشِ پا یار کے
کہے یار تو بس جھکا لوسرپھر کچھ سوچا نہیں کرتے

تن کی بازی لگانی پڑجاتے ہے عشق میں ہارونؔ
کر گزرنی پڑے جب حد تو دِل چھوٹا نہیں کرتے

دیکھ کر ہی اب شکوہ لب ہوا کرو اے ہارونؔ
نجانےکب ناگوارگزرے ہربات بولانہیں کرتے

Rate it:
Views: 816
13 Jan, 2017