بِن تیرے

Poet: Hukhan By: Hukhan, karachi

بن تیرے کیا جی لیے
بے روح سی ہنسی
بے خواب سی آنکھیں
زرد سا وجود
خشک سی زندگی
بے رنگ سی شامیں
ہر پل اداسی
ہر لمحہ افسردگی
بے چین سی بندگی
خالی سے سجدے
بے معنی سی دعائیں
آخر کو کب کہاں جائیں
اسے کیسے ڈھونڈ پائیں
جو گزر گئے لمحے
اب کریں ماتم
یا جیتے رہنے کا
جرم کرتے جائیں

Rate it:
Views: 494
24 Jan, 2018