اک لڑکی تھی بچپن میں جو اچھی لگتی تھی مجھ کو
اچھا لگتا تھا میں اس کو پیار وہ کرتی تھی مجھ کو
گاؤں اس کا دور تھا جانا بھی ضرور تھا
اس کے گاؤں جانے میں مشکل پڑتی تھی مجھ کو
تو ہے میری زندگی میں تیرے بنا ادھورا ہوں
تم ہی میری جان ھو وہ اکثر کہتی تھی مجھ کو
پو چھا کسی نے عادل سے کیونکر اچھی لگتی تھی
بال گرا کے چہرے پر وہ چاند سی لگتی تھی مجھ کو