Add Poetry

بچھڑا محبوب

Poet: Ishraq jamal Ashar Chishti By: Isharaq Jamal Ashar Chishti, karachi

کوئی تو لادے خبر مجھی کو اس ستمگر کی
وہ جس کی یاد مجھے آج بھی ستاتی ہے

وہ جس کا چہرہ رگ و پے میں بس گیا ہے میرے
شبیہ جس کی میرا خونِ دل جلاتی ہے

نظر جمی ہے کہ ایسی جسے ہٹا نہ سکوں
جسے بھلا نہ بھی چاہوں مگر بھلا نہ سکوں

وہ اسکا شوق تبسم جو زندگی تھا میرے
وہ چاہتوں بھرا لہجہ بکھیرتا تھا خوشی

وہ کیا گیا میرے دنیا اجڑ گئی جیسے
میرے حیات سے خوشیاں بچھڑ گئی جیسے

مجھے قبول وہ محلوں کی جگمگا ہٹ ہے
میرے گھٹن زدہ تاریک گھر میں کیوں چمکے

وہ ابرِ حسن برستا ہے زر کے جنگل پر
میں مفلسی کا ہوں صحرا وہ مجھ پہ کیوں برسے

الٰہی یا تو میرا مجھ سے حافظہ لے لے
یا زندگی جو عطا کی ہے چھیں لے مجھ سے

Rate it:
Views: 502
07 Nov, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets