Add Poetry

بچھڑیں گے یاد شدت سے آیا کریں گے تم کو

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Ulfat, Rawalpindi

بچھڑیں گے یاد شدت سے آیا کریں گے تم کو
ساون کا بن کے بادل رلایا کریں گے تم کو

دن بھر میری راہیں دیکھا کرو گے پیارے
شب بھر خواب بن کے ستایا کریں گے تم کو

آنکھوں میں کتنے موتی ٹپکیں گے یاد بن کر
پھولوں پہ بن کے شبنم سجایا کریں گے تم کو

بیٹھیں گے دور جا کر اور دیکھیں گے چوری چوری
ایسی اداؤں سے اکثر جلایا کریں گے تم کو

اب ہم نے بھی سیکھ لی ہے ادا روٹھنے کی
مناؤ گے پہلے ہم کو پھر منایا کریں گے تم کو

یادوں میں سہمے سہمے سانسوں میں ٹھنڈی آہیں
کلیوں کی اس ادا سے مہکایا کریں گے تم کو

Rate it:
Views: 401
20 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets