کیا بتاوں میں اُسے
کچھ سمجھتا ہی نہیں
کچھ جاننا بھی نہیں چاہتا
جانے مجھ سے کیا چاہتا ہے؟
مجھے کہتا ہے وہ
میرا جیسا بن جا
مگر وہ تو خود اپنے جیسا بھی نہیں
جانے کیوں مجھ سے وہ
یہ فرمائشیں کرتا ہے
میں کیسے بدل دوں خود کو؟
ایک ایسے شخص کے لیئے
جو اپنی ذات میں ہی جب
بڑے تضاد رکھتا ہے
کیا بتاؤں میں اُسے؟
کہ میں کتنا مختلف ہوں
مگر وہ جانتا نہیں
یا جاننا نہیں چاہتا
بڑا انجان بنتا ہے