بکرا
چھوٹا سا ملازم ہوں اور سوسائٹی ہے بڑی اپنی
بڑی مشکل سے قربانی کی اک نوید لایا ہوں
ہمسایوں کے سامنے کہیں مری ناک نہ کٹ جائے
میں گاڑی بیچ کر اپنی اک بکرا خرید لایا ہوں
مہنگائی
جو کچھ بھی تھا نکال دیا جیبوں کو جھاڑ کر
بیگم پھر بھی کہتی ہے کہ اسے خرچہ نہیں ملتا
اک دور تھا چالیس ہزار میں بیاہ لاتے تھے دلہن
اک دور ہے کہ اس رقم میں بھی بکرا نہیں ملتا
کھال
امریکی ڈالر بھی تمھاری حوس کو مٹا نہ سکے
اے مرے دیس کے حکمرانوں تم کتنے عجیب ہو
عثمان اب کے سال قربانی بانٹیے گا ذرا اس طرح
کھال حکومت کو دیجئیے گا اور گوشت غریب کو
گوشت
قربانی کا گوشت رکھ لیا تو نے سنبھال کر
اس شہر کے غریبوں کا کچھ تو خیال کر
حق داروں کو حق دے ضمیر کو جگا ذرا
غریبوں میں بانٹ دے اسے فریزر سے نکال کر
ملک
پولیس ، فوج اور عوام کوئی بھی محفوظ نہیں
ہر کسی کی جان کو خطرہ بنا ہوا ہے
بیرونی ایجنسیوں کے ہاتھ میں ہے چھری
اور بیچارہ ملک اپنا بکرا بنا ہوا ہے