بھروسہ

Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

دل کا کیا بھروسہ کب دیوانہ ہو جائے
محبت کی داستان کب فسانہ ہو جائے

جسے چاہتے ہیں دل سے ہم
نہ جانے کب وہ بیگانہ ہو جائے

پھرتا ہے شمع کے گرد در بدر جو
کیا خبر کب وہ پروانہ ہو جائے

تیرا گھر تو ساقی ہے شراب خانہ
نہ جانے میرا کب یہ آشیانہ ہو جائے

مجھے رکھ دے تو جکڑ کر زنجیروں میں
نہ جانے شاکر کب دیوانہ ہو جائے

Rate it:
Views: 792
14 Jul, 2015