Add Poetry

بہاؤ تیز تھا دریا الٹ گیا ہوگا

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

بہاؤ تیز تھا دریا الٹ گیا ہوگا
زمیں سے پانی مخالف سمت گیا ہوگا

بسر وہ کیسے کرے گا فراق ہجر کے دن
ابھی تو وقت مسافت میں کٹ گیا ہوگا

وہ راستہ تو خطرناک ہے وہاں لٹیرے ہیں
ابھی تلک جو نہیں آیا لٹ گیا ہوگا

نہ انتظار کرو گھر چلے ہی جاؤ تم
نہیں وہ آئے گا اب پیار گھٹ گیا ہوگا

نہیں وہ ہارنے والا ہوا ضرور ہے کچھ
وہ اپنی مرضی سے پیچھے ہی ہٹ گیا ہوگا

نہیں ہوں خوف زدہ موت آنی ہے اک دن
وہاں جو بم پڑا تھا کب کا پھٹ گیا ہوگا

نہیں ہے کوئی تعلق میں جانتا ہوں اسے
وہ اس کے ساتھ تو ایسے چمٹ گیا ہوگا

کرے گا سامنا قانون خود بنائے گا
اصول اپنے پہ شہزاد ڈٹ گیا ہوگا

Rate it:
Views: 157
02 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets