بہار
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreیوں تو بہار سو بار آئے گی
اجڑے دل پہ میرے نہ بہار آئے گی
جا چکے ہوں گے ہم جہاں سے
بن کر جب وہ خریدار آئے گی
بھیگا کر دے گی بیٹھو ذرا ہٹ کر
دل سے لہو کی جو پھوہار آئے گی
نکل گئے ہوں گے ہم بہت دور
منانے جب میری دلدار آئے گی
جا کر قبر میں ہمیں اکثر شاکر
کمسن کی یاد بار بار آئے گی
More Love / Romantic Poetry






