Add Poetry

بہاروں کے اگر منظر چلے آئیں

Poet: رازق انصاری By: رازق انصاری, indore ( india )

بہاروں کے اگر منظر چلے آئیں
پرندے لوٹ کے سب گھر چلے آئیں

ضرورت کیا اجازت مانگنے کی
ہمارا دل ہے یہ اندر چلے آئیں

کسی دن اپنے حصّے کی طلب میں
میرے ﷲ ! بچّے گھر چلے آئیں

پلٹ کر دیکھنا مشکل ہے لیکن
اگر دیکھیں وہ چشمِ تر چلے آئیں

کسی دن کیا تجھے لگتا نہیں ہے
تیرے پھینکے ہوئے پتّھر چلے آئیں
 

Rate it:
Views: 281
16 Sep, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets