Add Poetry

بہانہ

Poet: Asad By: Asad, mpk

 جھوٹا کوئی افسانہ سنا کر چلا گیا
آج بھی کوئی بہانہ بنا کر چلا گیا
ھر بار وہی جھوٹی تسلی اپنے دل کو
یعنی اک اور آسرا دلا کر چلا گیا
ایک تو ھجر کی راتیں کاٹے نہیں کٹتیں
اور وہ چراّغ امید بھی بجھا کر چلا گیا
بدلتا ھے رنگ زمانہ آہ!!! دیکھئے کسطرح
جو نا خدا تھا وہی ڈبا کر چلا گیا
اور توقع کیا کیجئے حسن والوں سے؟
ایک آزار اور الفت کا بڑھا کر چلا گیا
اچھے خاصے دور تھے ھم بلائے عشق سے
کوئی آیا اور ھمیں دیوانہ بنا کر چلا گیا

Rate it:
Views: 423
02 Feb, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets