Add Poetry

بہت دنوں سے

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripur

بہت دنوں سے
ہوا نے بادل میں اس کا چہرہ نہیں دیکھا

بہت دنوں سے
اداس بارش نے جنگلوں کو نہیں بھگویا

بہت دنوں سے
مہکتی مٹی نے لفظ سوندھا نہیں اُُُُگایا

بہت دنوں سے
میری کہانی کی بیل پر آگ پھول بن کر نہیں کھلی ہے

بہت دنوں سے
خوشی سہیلی نہیں ملی ہے

بہت دنوں سے
اکیلی بیٹھی وہ لڑکی نہیں ہنسی ہے

بہت دنوں سے
کتاب چوری نہیں ہوئی ہے

Rate it:
Views: 311
10 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets