بہت مسخرا تھا مگر آج بہت رو رہا تھا وہ
Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachiبہت مسخرا تھا مگر آج بہت رو رہا تھا وہ
نیک بنتا تھا مگر آج گناہ کا اظہار کررہا تھا وہ
سب کچھ بھول کر سب کو اک اشارے جو نچاتا تھا
سنگدل تھا مگر آج اپنی باری پر تڑپ رہا تھا وہ
خدا کو بھلاکر بادشاہ سب کا جو بن گیا تھا
آخری منزل آئی تو سب کو بھلا رہا تھا وہ
انسانیت کو بھول کر سب ہی کچھ جو بن گیا تھا
آج بہت رورہا اور معافیاں مانگ رہا تھا وہ
دنیا کے منافقوں کا برا انجام ہے انو
عبرت کا نشان بنکر توبہ کررہا تھا وہ
More Love / Romantic Poetry






