بہت ویران ہے دل میرا، کوئی محفل جماؤ ناں
وصال جان کی یادوں کا کوئی قصہ سناؤ ناں
جو سپنے ہم نے دیکھے ہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کے
ان حسین خوابوں کو حقیقت تم بناؤ ناں
تمہارے بن یہ لمحے عذاب جان سے لگتے ہیں
انہیں آسان بناؤ ناں، تم پھر سے لوٹ آؤ ناں
نگاہوں سے بلانا اور پھر انجان بن جانا
ان ہی ظالم اداؤں سے ہمیں پھر تم ستاؤ ناں