بیتا ہوا اک لمحہ
Poet: Wamiq Kakakhel By: Wamiq Kakakhel, Rawalpindiدکھ دین ہے اس اک لمحے کی
جب کھیل محبت کا کھیلا
جب تم سے ہم کو پیار ہوا
جب تم نے دل میں ڈیرہ کیا
وہ اک لمحہ جو بن کے خوشبو
موسم جاں میں پھیل گیا
اب پہروں آنکھیں بند کئے
ان آتے جاتے لمحوں کو
ہم اکثر گنتے رہتے ہیں
دم سادھے تکتے رہتے ہیں
بس ایک ہی خواہش کے مارے
اے کاش کوئی تو لمحہ ہو
ان آتے جاتے لمحوں میں
اس بیتے لمحے کے جیسا
اس لمحے کو ہم قید کریں
اور واپس تم کو لوٹا دیں
پھر اپنے آپ میں کھو جائیں
پھر پہلے جیسے ہو جائیں
More Love / Romantic Poetry






