بیتے لمحے

Poet: SIRAJ AHMAD SAHAR By: SIRAJ AHMAD SAHAR, Bahawalpur

ساتھی گزرےبیتے لمحے
روشن روشن چاندنی راتیں
تیری میری چنچل راتیں
بھول نہ جانا!
دیس پرائے جا کر تم نےان یادوں کو
خواب خیال نہیں کر دینا
دل کی دھڑکن سنتے رہنا
جو دن تیری چاہت میں اپنے دل کی راحت میں
ہنستے کھیلتے گزر چکے ہیں
ہم کو بہت ستائیں گے
ہر دم ہی یاد آئیں گے

Rate it:
Views: 626
26 Sep, 2018