بیتے ہوئے پل لوٹ کے آیا نہیں کرتے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillدنیا کو دل کے زخم دکھایا نہیں کرتے
ہر آنکھ کو ایسے ہی رلایا نہیں کرتے
آئے گی منجدھار میں تو دیکھ بھی لیں گے
کشتی سے یونہی بوجھ ہٹایا نہیں کرتے
میں چل دیا تو پیچھے سے آواز نہ دینا
بیتے ہوئے پل لوٹ کے آیا نہیں کرتے
کچھ رہنے دو امید بھی یادوں کے ساتھ ساتھ
شاخوں سے تتلیوں کو اڑایا نہیں کرتے
More Love / Romantic Poetry






