Add Poetry

بے بسی

Poet: Saleem Adil By: Saleem Adil, pirmahal

انا پرستوں کو ازل سے قید اور پھانسیاں ملیں
تہزیب کے کھنڈروں میں مظلوم بستیاں ملیں

شیش محل تعمیر ہوئے مزدوروں کے خون سے
ہمیشہ غریب کے بچوں کو فاقہ کشیاں ملیں

ڈھونڈنے والوں کے پاس تھے گمراہی کے راستے
جسے خدا نہ مل سکا اسے بت پرستیاں ملیں

بتوں کو چھوڑ کر انساں کے شکنجے میں آ گئے
خدا سے دور کیا ہوئے مادہ پرستیاں ملیں

تیرا در چھوڑ کر جو مانگتا ہے ادھر ادھر
اسے رنج و علم ملا اور تنگ دستیاں ملیں

جہاں ڈوبتا سورج ادب سے سلام کرتا ہے
وہاں بے بس کرنوں کو عظیم ہستیاں ملیں

عادل تو عمر بھر انصاف کے جلاتا رہا چراغ
پھر بھی بے سمت ہوائوں کی انا پرستیاں ملیں

Rate it:
Views: 404
28 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets