بے خبر

Poet: Harooni G By: Harooni G, Ad Dammam

وہ کہتی تھی میرے نام سے اک نظم لکھو تم
میرا ہی ذکر ہو جس میں، میں ہی عنوان ہوں جس کا

ردیف و قافیہ، ترکیب و ترتیب میں ہی ہوں
میں ہی آغاز ہوں جس کا میں ہی انجام ہوں جس کا

اسے معلوم نہ تھا کچھ بہت ہی بے خبر تھی وہ
میرے ہر شعر میں پنہاں فقط الہام تھا اس کا

Rate it:
Views: 425
13 Jul, 2009