بے خبر سا لگتا ہے
Poet: Shabeeb Hashmi By: R.K Jazeb, Jeddahسب کچھ جانتا ہے مگر بے خبر سا لگتا ہے
دور ہے میرے خیالوں سے مگر ہمسفر سا لگتا ہے
امکاں نہیں کہ ان کی سرزنش ہوگی آج
حسن کی عدالت میں وہ بڑا معتبر سا لگتا ہے
کتنی غزلیں اور نظمیں لکھ دیں اسکے جمال پہ
ہر اک لفظ شاعر کا اس پہ بے اثر سا لگتا ہے
پھر اس کے وعدے کا شور مجبوری کے حالات میں
پابند نہیں آنے کا مگر منتظر سا لگتا ہے
شبیب ہاشمی کی غزل جو انکی البم میں نہیں مجھے بے حد پسند ھے ۔ ان کی غزل انہی کے نام ۔ جاذب
More Love / Romantic Poetry






