بے خودی ہے یہ زندگی تو نہیں
Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahoreبے خودی ہے یہ زندگی تو نہیں
میرے جذبات ہیں یہ شاعری تو نہیں
سانسیں اور دھڑکنیں جینے کے واسطے
ضروری ہیں مگر، تم سے ضروری تو نہیں
بہت جی لیا تیرے ہجر کے موسم میں
بوجھل سانسوں کا اب چلنا ضروری تو نہیں
تیری بے اعتباریوں کا رونا ہی تو تھا
تیری اناء کا کمال ہے،میری ماہری تو نہیں
توصیف جانے کیسا مقدر پایا ہے ہم نے
جو بھی کیجئے یہ بارش رکتی تو نہیں
More Love / Romantic Poetry







