بے لوث محبت ہی نہیں آپ نزدیک
Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsiبے لوث محبت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 یہ پیار حقیقت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 بے لوث محبت کو سمجھ پائے نہیں آپ
 سچ ہے یہی چاہت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 دشمن سے مرے مل رہے ہو سامنے میرے
 رسوائی یہ ذلت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 جو روز تمھارے لیے لاتا ہوں یہ تحفے 
 الفت کی تمازت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 دہقان کو نقصان ہی فصلوں میں ہوا ہے 
 اچھی تو تجارت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 کرتے ہو برائی مری دل صاف نہیں ہے 
 کہتے ہو عداوت ہی نہیں آپ کے نزدیک 
 
 شہزاد بڑی سادگی سے ملتا رہا ہے
 اچھی تو شرافت ہی نہیں آپ کے نزدیک
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 