بے وفا کہہ کر مجھے بدنام نہ کر
Poet: اسد By: اسد, mps بیوفا کہہ کر مجھ کو بدنام نہ کر
تو میری الفت کا تماشہ عام نہ کر
گر نہیں ھے پیار تو صاف کہہ دے
جگ ہنسائی جابجاء مری ہر گام نہ کر
میں نے مانا نکما ہوں جہان بھر کا
مگر میری عزت یوں تو نیلام نہ کر
ابھی تو ابتداء ھے پیار کی اپنے
تو ابھی سے اسے ظالم انجام نہ کر
جس سے ٹھیس پہنچے دل کو اپنے
بھولے سے کبھی ایسا تو کام نہ کر
مجھکو مرنے دے اسد دھلیز پر اپنی
ھے حسرت کل یہی تو تمام نہ کر
More Love / Romantic Poetry






