تا قیامت ترا انتظار کریں گے
Poet: Shahzad Kashfi Shahzad By: SHAHZAD KASHFI, Karachiتا قیامت ترا انتظار کریں گے
جھوٹا وعدہ سہی اعتبار کریں گے
تیری چاہت میں دل بیقرار کریں گے
تیری بانہوں کو ہم اپنا ہار کریں گے
کر نہیں سکے گر ہم بیاں لفظوں سے تو
ہم نگاہوں سے سب آشکار کریں گے
گر محبت ہے جرم آپکی آنکھوں میں جو
پھر خطا ہم تو یہ بار بار کریں گے
اپنی تقدیر میں جو لکھا ہے گوارہ
خود کو اب نہ کبھی اشکبار کریں گے
جو خلوص و محبت کا پیکر ہو دوست
انکی خاطر تو ہم جاں نثار کریں گے
دوست ہو یا کہ دشمن ہو شہزاد ہم تو
سب کی خاطر دعا بے شمار کریں گے
More Love / Romantic Poetry






