تارے آنکھوں میں اُتر آتے ہیں
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSAگھڑی کی ٹک ٹک کے ساتھ
دل دھک دھک کرتا ہے
بادلوں کے درمیان
اک ستارہ نکلتا ہے
چاند کی چاندنی میں
اک چہرہ اُبھرتا ہے
پھر دیکھتے ہی دیکھتے
سپنوں میں چھا جاتا ہے
دل کھو جاتا ہے
کسی کا ہو جاتا ہے
اور جب یہ سپنا ٹوٹتا ہے
دل کرچی کرچی ہوتا ہے
اب رات کی تنہائی میں
تارے آنکھوں میں اُتر آتے ہیں
سر جوڑ کے سب رلاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






