تجھ سےملنےمیںدشواری رہتی ہے
بڑی بوجھل طبیعت ہماری رہتی ہے
ایسا نا ہو اچانک تیرا بلاواآجائے
ہرپل تجھےملنےکی تیاری رہتی ہے
شاید کبھی شوق پورا ہوتیری دید کا
تجھےدیکھنےکی آرزو ہماری رہتی ہے
آنکھیں میچ لیتا ہوں تیرا تصورکرکے
پھر کئی دن آنکھوں میں خماری رہتی ہے
یوں لگتا ہے تم اصغر کو بھول گئےہو
مگر میرےدل میں یاد تمہاری رہتی ہے