تجھے اپنی آنکھوں کا سراب لکھوں گا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب اپنی زندگی کی کتاب لکھوں گا
تیرے نام میں اس کا انتساب لکھوں گا

تمہیں دنیامیرےساتھ منسوب نہ کرلے
تجھے اپنی آنکھوں کا سراب لکھوں گا

حسن کی تعریف کا یوں آغازکروں گا
تیرے سرخ لبوں کو گلاب لکھوں گا

تیری مخمور آنکھوں کی مستی کو
میں صورت جام شراب لکھوں گا

خوشیوں بھری اپنی تمام عمر گزری
زندگی کا کوئی نہ عتاب لکھوں گا

Rate it:
Views: 530
20 Dec, 2013