تجھے بھول جانا مشکل ہو گیا ہے
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiتجھے بھول جانا مشکل ہو گیا ہے
اپنے پاس بلانا مشکل ہو گیا ہے
عجب کشمکش میں الجھا ہوا ہے دل
بات اگے بڑھانا مشکل ہو گیا ہے
تجھے دیکھتے ہیں حسرت سے ہم
تجھے دل سے مٹانا مشکل ہو گیا ہے
ہو نہ جائے خفا تو ہم سےکہیں
پیار جتانا مشکل ہو گیا ہے
رہتا ہے تو دور دور ہم سے
تجھے قریب لانا مشکل ہو گیا ہے
More Love / Romantic Poetry






