Add Poetry

تجھے سنبھال رکھوں

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, AL-KHOBAR KSA

نظر میں تجھ کو سماؤں
تیرا جمال رکھوں
دعاؤں میں تجھی کو مانگوں
لبوں پہ سنبھال رکھوں

وفاء کے آنگن میں بھی
تیرے حسن کی شدت ھے
تیری ہر ادا کو سمیٹوں
تیرا خیال رکھوں

دل کے نہاں خانوں میں تیری
چاھت کے اتنے پہرے ہیں
اپنی خواہشوں کے سمندر میں
تیرا ہر اک کمال رکھوں

وہ چاند جیسی چمک
آنکھوں میں روشنی بھر دے
چمکتے چہرے پہ ستاروں کو
بے مثال رکھوں

Rate it:
Views: 1187
08 Dec, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets