Add Poetry

تجھے میں عشق کی زنجیر پہنا کر رکھوں

Poet: Muhammad Owais By: Mhammad Owais, Lahore

تیری صورت کو نگاہوں میں بسا کر رکھوں
دل یہ چاہتا ہے تجھے تجھ ہی سے چُرا کر رکھوں

تجھے دیکھوں، تجھے چاہوں، تجھ ہی سے پیار کروں
تیرے رنگ روپ کو میں سب سے چھپا کر رکھوں

کر لوں قید اپنے دل میں تیرے جیون کو
تجھے میں “عشق“ کی زنجیر پہنا کر رکھوں

کوئی بھی جان نہ پائے تیری آنکھوں کی گہرائی
میں تجھے ایسی “کنول جھیل “بنا کر رکھوں

دل یہ کہتا ہے تیرے بعد کوئی تجھ سا نہ ہو
میں تجھے آخری سانس تک اپنا بنا کر رکھوں

Rate it:
Views: 1586
19 Apr, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets