تجھے میں پیار کرتا ہوں

Poet: Qamar Ul Haq Qamar By: Qamar Ul Haq, Lahore

تجھے میں پیار کرتا ہوں
باں میں اقرار کرتا ہوں

حدوں میں انتہا میری
جنون عشق کرتا ہوں
عبادت میں
ریاضت میں
مشاغل میں
فراغت میں
تیرا ہی نام جپتا ہوں
تجھے میں پیار کرتا ہوں
باں میں اقرار کرتا ہوں

رفاقت میں
رقابت میں
عنائت میں
عداوت میں
اُجاگر تم کو کرتا ہوں
تجھے میں پیار کرتا ہوں
باں میں اقرار کرتا ہوں

مجھے تم چھوڑ جائو گے؟
میرا دل توڑ جائو گے؟
سوالوں میں
جوابوں میں
غموں کے سب
حجابوں میں
خودی سے یوں الجھتا ہوں

تجھے میں پیار کرتا ہوں
باں میں اقرار کرتا ہوں
تجھے میں پیار کرتا ہوں
باں میں اقرار کرتا ہوں

Rate it:
Views: 823
14 Feb, 2014