تجھے پانا چاہتا ہوں

Poet: Waqas Ashraf By: Waqas Ashraf, Lahore

تجھ سے پیار ہے بہت تجھے پانا چاہتا ہوں
تجھے حصہ اپنی ذات کا بنانا چاہتا ہوں

تو اک پل بھی کبھی دکھی نہ ہو خدا کرے
ہر اپنی خوشی میں تجھ پہ لٹانا چایتا ہوں

تیری اداسی میرا دل چیر دیتی ہے دوست
میں اپنی ہنسی دے کر تجھے ہنسانا چاہتا ہوں

کس قدر تنہا گزرتی ہیں شامیں اکثر
آ سن کسی شام میں سنانا چاہتا ہوں

تیری چاہت میں دل کی کیا کیفیت ہے وقاص
سب آنکھوں ہی آنکھوں سے بتانا چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 1108
21 Jun, 2010