تجھے ہوائوں میں محسوس کرتے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

تجھے ہوائوں میں محسوس کرتے ہیں
تجھے فضائوں میں محسوس کرتے ہیں

ہریالی اور پھولوں کا موسم آیا ہے
تجھے گنگھور گھٹائوں میں محسوس کرتے ہیں

اوڑھ لی ہے سبز چادر گلشن نے
تجھے چمن کی باہوں میں محسوس کرتے ہیں

رہتے ہوتم خوبصورت وادیوں میں کہیں
تجھے پیڑوں کی چھائوں میں محسوس کرتے ہیں

ڈھونڈ لیں گے تجھے ہم ایک دن ضرور
تجھے اپنی نگاہوں میں محسوس کرتے ہیں

Rate it:
Views: 808
13 Jun, 2013