تخت وہ لے گیا ہمیں تختہ دے گیا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMمریض محبت کو ایسی دوا دےگیا
ساتھ مرض بھی اک لادوا دے گیا
جس سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں
وہی ہمیں پیار میں دغا دے گیا
اتنی بڑی دنیا میں کہاں ڈھونڈھتے
اچھا ہواجو وہ اپنا پتہ دے گیا
ہم دل کی دنیا کےشہنشاہ تھے
تخت وہ لےگیاہمیں تختہ دےگیا
ٹیس اٹھتی ہےتواسےیاد کرتاہوں
اصغرکو درد وہ کتنا سستادے گیا
More Love / Romantic Poetry






