Add Poetry

ترا مزاج تکبر کا شاخسانہ تھا ۔ "روپ کاکندن" ۔ منیرانور ۔

Poet: منیرانور By: Munir Anwar ... منیرانور, Liaquat Pur, Punjab, Pakistan.

ترا مزاج تکبر کا شاخسانہ تھا
تعلقات کا منظر بدل ہی جانا تھا

گئے تھے ہم بھی فقط رسم ہی نبھانے کو
اور اس کا طرزِ عمل بھی مخاصمانہ تھا

کسی کے اونچے در و بام محترم تھے مگر
ہمیں ہوا کے لئے راستہ بنانا تھا

یہ خاک بغض و عداوت سے پاک رکھنی تھی
زمین دل پہ شجر پیار کا اگانا تھا

میں جانتا ہوں اُسے مجھ پہ اعتبار نہ تھا
اگرچہ مےرے گواہوں میں اک زمانہ تھا

یہ تُو نے ترکِ مراسم کی بات کیوں چھیڑی
ہمیں تو یوں بھی ترا شہر چھوڑ جانا تھا

کئی چراغ منڈیروں پہ جل بجھے انور
اُسے نہ آنا تھا ، شاید اُسے نہ آنا تھا
 

Rate it:
Views: 433
12 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets