Add Poetry

تری تصویر

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 دیکھتا ہوں تری تصویر تو رو دیتا ہوں
اپنی البم کے میں اوراق بھگو دیتا ہوں

چشم پر شوق تو تصویر سے ہٹتی ہی نہیں
ابروؤں کی تری شمشیر سے ہٹتی ہی نہیں
عزم و پیمان وفا ہیں ترے چہرے پہ رقم
آنکھ اس پیار کی تحریر سے ہٹتی ہی نہیں
پیکر عشق کو اشکوں میں ڈبو دیتا ہوں
اپنی البم کے میں اوراق بھگو دیتا ہوں

تیری آنکھوں سے چھلکتی ہے محبت کی شراب
ہے تری زلف سیہ تیرگی شب کا جواب
ہائے عارض کی شفق ہائے یہ ہونٹوں کے گلاب
تیری تصویر نہیں یہ تو ہے تصویر شباب

دیکھ کر میں بخدا ہوش بھی کھو دیتا ہوں
اپنی البم کے میں اوراق بھگو دیتا ہوں

تیری تصویر تری یاد دلا دیتی ہے
درد دل درد جگر اور بڑھا دیتی ہے
بیقراری شب فرقت کی بڑھا دیتی ہے
میرے سوئے ہوئے جذبات جگا دیتی ہے

رکھ کے سینے پہ میں تصویر کو رو دیتا ہوں
اپنی البم کے میں اوراق بھگو دیتا ہوں

ہمسفر بھی تمھیں رہبر تمھیں منزل ہو تمھیں
تم ہی ملکہ ہو مرے دل کی کوئی اور نہیں
سینکڑوں تم پہ میں قربان کروں ماہ جبیں
ساتھ دو تم تو زمانے کی بھی پرواہ نہیں

بات کر کے تری تصویر سے رو دیتا ہوں
اپنی البم کے میں اوراق بھگو دیتا ہوں

دیکھتا ہوں تری تصویر تو رو دیتا ہوں

Rate it:
Views: 434
24 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets