ترے بحرِ محبت میں مَیں خود کو غرق کرلوں گا
Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, Indiaترے بحرِ محبت میں مَیں خود کو غرق کرلوں گا
تھپیڑوں کے سوا اب روئے ساحل میں نہ دیکھوں گا
حریمِ حسن ہو تیری، جبینِ عشق ہو میری
نیازِ عاشقی میں پھر مَیں اپنی جان دے دوں گا
محبت کی اتھہ گہرائیاں ہوں گی مری منزل
میں داغِ بے وفائی عشق کے چہرے سے دھل دوں گا
More Love / Romantic Poetry






