مت رو میرے اے دل دنیا کو جلانے دو
کہیں مصیبتیں کاٹی ہیں اس کو بھی آنے دو
ہم تڑپتے ہیں تو خوش ہوتی ہے دنیا
تسلی رکھ اے دل انہیں تڑپانے دو
کہاں تک ظلم کریں گے ہم سے رقیب ہمارے
ابھی ان کی باری ہے ضرب لگانے دو
بھٹک نہ جانا ان سنگریزوں بھری راہ میں
ثابت قدم رہو اور انہیں گزر جانے دو
یہ وقت ہے حوصلے کا صبر کا سمجھداری کا
اک فیصلہ ہمارا ہو گا وہ وقت تو آنے دو
تڑپیں گے رقیب ان مےخانوں میں سعادت
چھلک اٹھیں گے جب یہ پیمانے دو