تشنگی بن گے ہو تم
Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbadزندگی بن گے ہو تم
خوشی بن گے ہو تم
میرے لمحوں کی آرزو
بے خودی بن گے ہو تم
بات بات پہ بنتے لفظوں کی
شاعری بن گے ہو تم
میرے دل کے ساز کی
گنگناتی غزل بن گے ہو تم
دل ہے نادان میرا اور
نادانی بن گے ہو تم
روح میں اترتی محبت کی
روانی بن گے ہو تم
میری نظموں غزلوں کی
جوانی بن گے ہو تم
شباب کے دور کی امر
کہانی بن گے ہو تم
میری نظروں کی صنم
گستاخی بن گے ہو تم
سفر ہے یہ الفت کا اور
سادگی بن گے ہو تم
میرے جذبوں کی بڑھتی
تشنگی بن گے ہو تم
More Love / Romantic Poetry






