تصور کی دنیا
Poet: ایمان شہزاد By: ایمان شہزاد, Islamabadویسے جناب تصور کی دنیا بھی نا
بہت ہی پیاری ہے
تصور میں جو بھی دل چاہے
وہ خیال سوچ لیتی ہوں
انسانوں کی مطلب پرست
گفتگو سے بچ کر
کچھ دیر کو مجھے
پھولوں, پرندوں, تتلیوں
سے باتیں کرنا
رنگوں کے رقص میں رنگ جانا
دل کی بات دل سے کہنا
حسن پسندی کا اظہار کرنا
کسی کی ایک ادا کو سوچنا
بہت پسند ہے
کہ یہ دن بھر کی تھکان کو
راحت میں بدل دیتا ہے
بیرونی دنیا کے مسئلوں سے
چند منٹوں کی رہائی ہے
More Love / Romantic Poetry






