Add Poetry

تصویرِ یار چاند میں

Poet: A.R Ajiz By: A-R Ajiz, Lahore

دیکھی جو آج شب تصویرِ یار چاند میں
سُنا شور ہر سُو چاند بھی نکھرا ہے

حیراں تھا عجب چاند میں داغ نہیں
پتہ چلا یہ میرے محبوب کا چہرہ ہے

شرما گئے تارے جو دیکھا چاند کو
یہ حُسن کا جادو بھی کتنا گہرا ہے

ہوں مجبور بہت ملوں تو کیسے ملوں
سُنا ہے گلی میں اُس کی پہرہ ہے

نہ جانے کیسے کٹیں گے جُدائی کے یہ دن
لوگ کہتے ہیں ابھی یہ سال پہلا ہے

عشق کرنا کوئی عاجز سے سیکھے
دیکھتا چاند میں جو اُس کا چہرہ ہے

Rate it:
Views: 461
29 Mar, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets