تعبیروں کا موسم آ گیا
Poet: SHABEEB HASHMI By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSAتعبیروں کا موسم بھی ھوتا ھے
جب سانسوں میں ہلچل ھونے لگے
آنکھیں بھی سپنے پرونے لگیں
جب چہرے پے رنگ بکھر جائیں
گالوں پے گلاب کھل جائیں
جب آنچل لہرا کے بل کھائے
زلفوں میں بادل چھپ جائے
جب کاجل روپ لٹانے لگے
گجرے بانہوں کو مہکانے لگیں
جب پائل راگ سنانے لگے
کوئل بھی گیت گانے لگے
جب آنگن میں چندا اتر آئے
ھونٹوں پے شعر مچل جائے
جب چال شرابی ھو جائے
دل ھر آھٹ پے گھبرائے
جب سندیسہ قاصد لے آئے
پڑھ پڑھ کے خط من شرمائے
سمجھو کہ خواب ختم ھوئے
تعبیروں کا موسم آ گیا
More Love / Romantic Poetry






