تعلق

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

بڑی مدت ہوئی بولے
بڑی مدت ہوئی دیکھے
میری گویائی تم ہی تھے
میری بینائی تم ہی تھے
کسی شب لوٹ آئو نہ
میرے ویران آنگن میں
میرے بنجر سے ساون میں
کسی دن میری آنکھوں میں
اتر کر
جانچ لو تم بھی
کسی دن میرے ہونٹوں پر مچلتی
آرزو سن لو
ترے حواس یہ زائل نہ کردیں
تو مجھے کہنا
میں تیرا کچھ نہیں لگتا

Rate it:
Views: 400
25 Jul, 2011