تم اداس نہ ہونا
زندگی کی راہوں میں
اُونچ نیچ ہوتی ہے
فاصلے بھی بڑھتے ہیں
چاہتیں بھی لُٹتی ہیں
ریت کے طوفانوں میں
سانسیں بھی رُلتی ہیں
یہ بھی عین ممکن ہے
آج ہم اکٹھے ہیں
کل کو ساتھ ہوں نہ ہوں
چاہے کچھ بھی ہو جاناں
حوصلوں کو نہ کھونا
بے وجہ بھی نہ رونا
تم اداس نہ ہونا